China's artificial sun and artificial moon ... !!
_______________
Research and Writing: 
________________________________________________
It has been a news topic for months that China has created an artificial sun whose temperature is six times higher than our sun. It has been published in almost all the news agencies of the world in their newspapers. Has China developed such an artificial sun?
Will it replace our current sun?
And how did China do that?
In addition to answering all these questions, we will also discuss the announcement of the launch of the artificial moon by China.
So let's start today's interesting post ...
_______________________
Artificial sun: -
First of all, I would like to tell you that the use of the word "artificial sun" by the newspapers in this context is tantamount to spreading misunderstanding.
Because China has not done anything to replace our real sun, let us know what China did.
In fact, all the sources of energy available on earth today either pollute the environment or emit harmful radiations. For example, we have electricity in thermal power plants. They use coal to produce, which causes a lot of pollution
Similarly, we now get energy from existing nuclear fission reactors, but it also contains radioactive waste, which is very harmful to us.
Because we are technologically advanced today for human survival, it is possible that in the future we will face the problem of energy crises. Because as we innovate, we are using more and more energy.
Scientists today are looking for new sources of energy to ensure that energy crises do not occur in the future.
The sources of energy that we currently have are very polluting, which is greatly affecting the environment of our planet, so care is being taken to ensure that the energy we use to obtain it We are looking for new sources that are environmentally friendly and do not have a bad effect on our party
Today, the use of electricity and solar power plants in every field testifies to the fact that we are looking for environmentally friendly sources of energy because there is no point in such a development that would affect the entire environment of our planet.
To understand what China has achieved, you need to have a basic knowledge of nuclear fusion and nuclear fusion. You must have read about them in school days, so let's learn a little bit about them again.
___________________
Fusion: -
First of all, let's talk about nuclear fission. In simple words, nuclear fission is the process in which the nucleus of an item breaks down and many smaller lighters are converted into nuclear.
All nuclear reactors on Earth use the nuclear fission method. These reactors typically use uranium 235 and plutonium 239 because these fissures are fissile materials, meaning that they are materials that are used in nuclear fission chain reactors. Are able to sustain action. When their heavy nuclei break down into smaller nuclei, there is a lot of heat generated along with gamma radiation and neutrons. This heat is used to run the steam turbine. Which generates electricity
But the problem with nuclear fission is that we get a lot of radioactive waste along with it which is very harmful to our environment as well as there are many other hazards associated with it.
The Fukushima Daiichi Nuclear Disaster in Japan in 2011 is a prime example of this, in which radioactive materials were released from several units of the Fukushima Daiichi Power Plant due to the earthquake and tsunami that caused widespread destruction.
______________
Nuclear fusion: -
Now, if we talk about nuclear fusion, it is the opposite of nuclear fusion. It is a process in which many small lighter nuclei combine to form a large nucleus, which produces not enough heat and energy.
Our Sunlight and Head River are also nuclear fusion because they have hydrogen nuclear fuses inside them to build a gentle nucleus.
The great advantage of nuclear fusion over nuclear fusion is that we do not get any radioactive waste after nuclear fusion, meaning that if we are able to carry out the process of nuclear fusion on Earth, we will not only have a lot of energy, but There will be no radioactive waste of any kind, meaning it will be an environmentally friendly and clean way to get energy.
That's why scientists have long been working to make nuclear fusion a success on Earth. In this context, China has to make great strides, which is the subject of much debate these days. We have been able to control the temperature up to 100 million degrees Celsius. You can estimate how high this temperature is by the fact that our sun's temperature is up to 15 million degrees Celsius and the temperature in China Achieved is about 6 times the core of the sun.
Now you may be thinking that there is no metal on earth that can withstand such a high temperature, so how did China do that? And even if we take such a high temperature, what will happen to it?

Let us know the answers to these questions. So the first question is how did China do that?

We know that nuclear fusion takes place in stars like the sun which is also their source of light and heat but a device called tokamak reactor is used to perform nuclear fusion on earth. It is a special kind of device. Which uses a magnetic field to trap the hot plasma within a certain area so that it does not touch the container in any way because if the hot plasma touches the wall of the container it will destroy it. Because there is nothing on earth that can withstand the temperature of hot plasma
The tokamak that China was working on is called experimental advanced superconducting tokamak. Also called short EAST, this cylindrical chamber is 11 meters long, 8 meters in diameter and weighs 360 tons.
Let us know how the process inside it is performed.
Heavy and super-heavy isotopes of hydrogen such as dotlium and tritium are first inserted into the Donald Shape ring, then heated inside the tokamac by a powerful electric current, which causes the electrons to lose their electrons. Are separated from the atom and a hydrogen ion charged plasma is formed there. The powerful magnets inside the tomak form a powerful magnetic field there which condenses the charged plasma of this androgen ion into a small area which The chances of them fusing with each other increase. When these ions fuse with each other, there is a huge amount of energy that can be used to run a power plant, such as to generate electricity.
Chinese scientists say they have used some new heating techniques to heat isotopes and control hot plasma, after which they use the temperature generated by the hot plasma inside Tokamak for ten seconds It is a great achievement for us to be able to maintain up to 100 million degrees Celsius. This is beneficial because maintaining high temperatures means getting more energy. But if we succeed in generating energy through util fusion, it will not only save us from environmental pollution but also from the energy crisis on earth. Only time will tell what will happen next, but China's success has shown us a new ray of development.
_______.
Artificial moon: -
The other news from China is that it has announced that it will launch an artificial moon by 2020 that will be bright enough to replace the street lights in Chengdu city, to put it bluntly. It will be eight times brighter than our real moon. China plans to launch three such artificial moons in the next four years. Now you may be wondering how these artificial moons will work.
So let's know the answer ... !!
We know that the moon has no light of its own. It appears bright to us because it reflects the light of the sun falling on its surface.
China is going to use the same law in its Artificial Moon project. In fact, it will launch a satellite with a highly reflective surface, like a mirror. The way it will be set, its light will fall only on the city for which it is set. Being a geo-stationary orbit, its position will never change relative to the earth, so it will not compete with sunlight during the day It will not be visible due to its ability to do so, but at night its light will fall on the city from which it will be seen shining in the sky. It is hoped that its light will illuminate an area of ​​10 to 80 km. China says it will launch three satellites that will operate alternately
Now you may be wondering what is the benefit of this?
So the answer is that at night it will also be a source of natural light for which no electricity will have to be spent and no bulbs. It can be very helpful in tsunamis and earthquakes because it can come in handy at a time when everything is ruined.

#
چین کا مصنوعی سورج اور مصنوعی چاند ۔۔۔!!
_______________
تحقیق و تحریر :- حسن خلیل چیمہ (ابن آدم )
________________________________________________
کچھ مہینوں سے ایک خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ چین نے ایک مصنوعی سورج بنا لیا ہے جس کا درجہ حرارت ہمارے سورج سے بھی چھ گنا زیادہ ہے ۔اس کو دنیا کے تقریبا تمام خبر رساں اداروں نے اپنے نیوز پیپرز میں چھاپا ۔کیا واقعی چین نے ایک ایسا مصنوعی سورج تیار کرلیا ہے ؟
کیا یہ ہمارے موجودہ سورج کا متبادل ہوگا ؟
اور چین نے ایسا کیا کیسے ؟
ان سب سوالوں کے جواب اور ساتھ ہی ساتھ میں ہم چین کی طرف سے مصنوعی چاند کے لانچ کرنے کے اعلان سے متعلق بھی بحث کریں گے
تو چلیں شروع کرتے ہیں آج کی اپنی اس دلچسپ تحریر کو۔۔😉
_______________________
مصنوعی سورج :--
سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ اس تناظر میں نیوز پیپرز کا "مصنوعی سورج " کا لفظ استعمال کرنا غلط فہمی پھیلانے کے برابر ہے ۔
کیونکہ چین نے ایسا کچھ نہیں کیا جو ہمارے اصلی سورج کی جگہ لینے والا ہو تو آخر چین نے ایسا کیا کیا آئیے جانتے ہیں ۔
دراصل آج جتنے بھی قسم کے انرجی یا پاور حاصل کرنے کے ذرائع اس زمین پر موجود ہیں یا تو وہ ماحول کو آلودہ کرتے ہیں یا پھر ان سے نقصان دہ ریڈیشنز کے خارج ہونے کا خطرہ رہتا ہے مثال کے طور پر ہم تھرمل پاور پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال کرتے ہیں جس سے کافی آلودگی پیدا ہوتی ہے
اسی طرح اس وقت موجود نیوکلیئر فیژن ری ایکٹرز سے اب انرجی حاصل کرتے ہیں لیکن اس میں بھی ریڈیو ایکٹیو ویسٹ ملتا ہے جو ہمارے لئے کافی نقصان دہ ہے
کیونکہ انسانی بقا کے لیے آج ہم تکنیکی طور پر کافی ترقی کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ مستقبل میں ہمیں انرجی کرائسز کا مسئلہ درپیش آئے ۔کیونکہ جیسے جیسے ہم جدت اختیار کر رہے ہیں ہم انرجی کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
مستقبل میں انرجی کرائسز کی پریشانی نہ آئے سائنسدان اس بات کو یقینی بنانے کے لئے آج انرجی کے نئے ذرائعے تلاش کر رہے ہیں۔
ہمارے پاس اس وقت انرجی حاصل کرنے کے لئے جو ذرائع موجود ہیں وہ کافی زیادہ آلودگی پھیلاتے ہیں جس سے ہماری زمین کا ماحول بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے اس لیے اس بات کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے کہ ہم جو انرجی حاصل کرنے کے لیے نئے ذرائع تلاش کر رہے ہیں وہ ماحول دوست بھی ہو اور ان سے ہمارے محفل پر کوئی برا اثر نہ پڑے
آج ہر فیلڈ میں الیکٹریسٹی اور سولر پاور پلانٹس کا استعمال اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم انرجی حاصل کرنے کے لیے ماحول دوست ذرائع تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ایسی ترقی کا کوئی مطلب نہیں بنتا جس سے ہماری زمین کا پورا ماحول متاثر ہو ۔
چین نے کیا حاصل کیا ہے اس کو سمجھنے کے لئے آپ کو نیوکلیئر فیژن اور نیوکلیئر فیوژن سے متعلق بنیادی معلومات ہونا ضروری ہے ۔سکول کے دنوں میں آپ نے ان کے بارے میں پڑھا ہوگا چلئے پھر سے ان کے بارے میں تھوڑا جان لیتے ہیں
___________________
فیژن: --
سب سے پہلے بات کرتے ہیں نیوکلیئر فیژن کی ۔اگر عام لفظوں میں کہوں تو نیوکلیئر فیژن وہ عمل ہوتا ہے جس میں ایک آئٹم کا نیوکلیس ٹوٹ کر کئی چھوٹے لائٹر نیوکلیائی میں تبدیل ہوجاتے ہیں ۔
زمین پر موجود تمام نیوکلیئر ری ایکٹرز میں نیوکلیئر فیژن کا طریقہ استعمال ہوتا ہے ان ری ایکٹرز میں عام طور پر یورینیم 235 اور پلوٹونیئم 239 کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ یہ فیضائل fissile میٹریل ہوتے ہیں یعنی کہ یہ ایسے مٹیریل ہوتے ہیں جو نیوکلیئر فیژن چین ری ایکشن کو برقرار رکھنے کے قابل ہوتے ہیں ۔ان کے ہیوی نیوکلیئس ٹوٹ کر جب چھوٹے نیوکلیائی میں تبدیل ہوتے ہیں تو وہاں گاما ریڈی ایشن اور نیوٹرانز کے ساتھ کافی حرارت بھی پیدا ہوتی ہے اس حرارت کا استعمال کیا جاتا ہے سٹیم ٹربائن کو چلانے کے لیے جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے
لیکن نیوکلیئر فیژن کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ ہمیں اس کے ساتھ کافی مقدار میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ بھی ملتا ہے جو ہمارے ماحول کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے ساتھ ہی ساتھ اس سے جڑے اور بھی بہت سے خطرے ہوتے ہیں
سال 2011 میں جاپان میں ہوا فوکوشیمہ دائچی نیوکلیئر ڈزاسٹر اس کی ایک بڑی مثال ہے جس میں زلزلہ اور سونامی سے متاثر ہونے کی وجہ سے فوکوشیمہ دائچی پاور پلانٹ کے کئی یونٹس سے ریڈیو ایکٹیو میٹیریلز ریلیز ہو گئے تھے جس سے کافی تباہی پھیلی تھی
______________
نیوکلیئر فیوژن :--
اب اگر نیوکلیئر فیوژن کی بات کریں تو یہ الٹا ہوتا ہے نیوکلیئر فیژن سے ۔یہ ایسا عمل ہوتا ہے جس میں بہت سے چھوٹے لائٹر نیوکلیائی مل کر ایک بڑے نیوکلیس کی تعمیر کرتے ہیں جس سے کافی مقدار نہیں ہیٹ اور انرجی پیدا ہوتی ہے ۔
ہمارے سورج کی لائٹ اور ہیڈ کا دریا بھی نیوکلیئر فیوژن ہی ہے کیوں کہ اس کے اندر ہیڈروجن نیوکلیائی فیوز وہ کر حلیم نیوکلیائی کی تعمیر کرتے ہیں۔
نیوکلیئر فیژن کے مقابلے میں نیوکلیئر فیوژن کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ نیوکلیئر فیوژن کے بعد ہمیں کوئی ریڈیو ایکٹیو ویسٹ نہیں ملتا یعنی زمین پر اگر ہم نیوکلیئر فیوژن کے عمل کو کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہمیں نا صرف کافی مقدار میں انرجی حاصل ہوگی بلکہ کسی قسم کا کوئی ریڈیو ایکٹیو ویسٹ بھی نہیں ملے گا یعنی کہ یہ ایک ماحول دوست اور صاف ستھرا طریقہ ہوگا انرجی حاصل کرنے کا ۔
یہی وجہ ہے کہ سائنس دان کافی عرصے سے زمین پر نیوکلیئر فیوژن کو کامیاب بنانے میں لگے ہوئے تھے اسی تناظر میں چین نے بہت بڑی کامیابی حاصل کرنی ہے جوکہ آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پلازمہ میں دس سیکنڈ تک 100 ملین ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کو قابو کرنے میں کامیاب رہے ۔یہ درجہ حرارت کتنا زیادہ ہے اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہمارے سورج کا درجہ حرارت 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے اور جو درجہ حرارت چین حاصل کیا ہے وہ سورج کے کور کا بھی تقریبا 6 گنا ہے ۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ زمین پر کوئی بھی ایسی دھات نہیں ہے جو اس قدر زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کر سکے تو چین نے ایسا کیا کیسے ؟ اور اگر اتنے زیادہ درجہ حرارت کو ہم براتا کر بھی لیتے ہیں تو اس سے ہوگا کیا ؟
چلیے جانتے ہیں ان سوالوں کے جواب ۔تو پہلے سوال پر آتے ہیں کہ چین نے ایسا کیا کیسے ؟

ہم جانتے ہیں کہ نیوکلیئر فیوژن سورج جیسے ستاروں میں ہوتا ہے جو کہ ان کی روشنی اور حرارت کا ذریعہ بھی ہوتا ہے لیکن زمین پر نیوکلیئر فیوژن کو انجام دینے کے لئے tokamak reactor نامی ڈیوائس کو استعمال کیا جاتا ہے یہ ایک خاص طرح کا ڈیوائس ہوتا ہے جو میگنیٹک فیلڈ کا استعمال کرکے گرم پلازمہ کو ایک خاص ایریا کے اندر ہی سمیٹے رکھتا ہے تاکہ کسی بھی طرح سے یہ اس کے کنٹینر کو ٹچ نہ کر سکے کیوں کہ اگر گرم پلازمہ کنٹینر کی دیوار کو چھو جائے تو وہ اسے تباہ و برباد کر دے گا کیونکہ زمین پر کوئی بھی ایسی شے نہیں جو گرم پلازمہ کے درجہ حرارت کو برداشت کر سکے
چین جس ٹوکامک پر کام کر رہا تھا اس کا نام ہے experimental advanced superconducting tokamak. اسے مختصر EAST بھی کہا جاتا ہے سلنڈر کی شکل کے اس چمبر کی لمبائی 11 میٹر ہے اس کا ڈایامیٹر آٹھ میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 360 ٹن ہے
آئیے جانتے ہیں اس کے اندر کے پروسیس کو کس طرح انجام دیا جاتا ہے ۔
سب سے پہلے اس کے اندر ڈونلڈ شیپ رنگ کے اندر ڈوٹیلیم اور ٹریٹیم جیسے ہائیڈروجن کے ہیوی اور سپر ہیوی آئسوٹوپس ڈالے جاتے ہیں اس کے بعد ٹوکامک کے اندر ہی پاورفل الیکٹرک کرنٹ کے ذریعے ان آئسوٹوپس کو گرم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے الیکٹرونز اپنے ایٹم سے الگ ہو جاتے ہیں اور وہاں ہائیڈروجن آئن کے چارجڈ پلازمہ کی پیدائش ہوتی ہے ٹوکامک کے اندر موجود پاورفل میگنیٹس وہاں ایک پاورفل میگنیٹک فیلڈ بناتے ہیں جو اس ایڈروجن آئن کے چارج پلازمہ وہ ایک چھوٹے سے ایریا میں کنفائن کر دیتا ہے جس سے کہ ان کے آپس میں فیوز کرنے کے چانسز بڑھ جائیں جب یہ آئنز آپس میں فیوز کرتے ہیں تو وہاں بہت بڑی مقدار میں انرجی پیدا ہوتی ہے جس کا استعمال پاور پلانٹ کو چلانے جیسا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے
چائنیز سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ نئے ہیٹنگ تکنیکس کا استعمال کیا آئسوٹوپس کو گرم کرنے کے لیے اور گرم پلازمہ کو کنٹرول کرنے کے لئے ۔جس کے بعد وہ ٹوکامک کے اندر گرم پلازمہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے درجہ حرارت کو دس سیکنڈ تک 100 ملین سینٹی گریڈ تک برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے یہ ہمارے لئے فائدہ مند اس لئے ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کا مطلب ہے کہ زیادہ انرجی حاصل کرنا فلحال چینا شطرج حرارت کو صرف دس سیکنڈ تک ہی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا لیکن مستقبل میں اس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کے امکانات ہیں اگر ہم یو ٹیل فیوژن کے ذریعے انرجی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے نجات ہو گی بلکہ زمین پر سے انرجی کرائسز کا بھی خاتمہ ہو جائے گا آگے کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن چین کی اس کامیابی نے ہمیں ایک ترقی کی نئی کرن دکھائی ہے
_______ ۔
مصنوعی چاند :--
چین سے جڑی ہوئی دوسری خبر یہ ہے کہ اس نے اعلان کیا ہے کہ یہ 2020 تک ایک مصنوعی چاند لانچ کرے گا جس کی روشنی اتنی ہوگی کہ یہ چینگڑو شہر میں موجود سٹریٹ لائٹس کے متبادل کے طور پر کام کرے گا اگر صاف صاف بتاؤ تو یہ ہمارے اصلی چاند سے آٹھ گنا زیادہ روشن ہوگا چین نے اگلے چار سالوں کے اندر ایسے تین مصنوعی چاند لانچ کرنے کی پلاننگ کی ہے اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ مصنوعی چاند کیسے کام کریں گے ؟
تو چلیے جانتے ہیں اس کا جواب۔۔۔!!
ہم جانتے ہیں کہ چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں ہوتی یہ ہم کو روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ اپنی سطح پر پڑنے والے سورج کی روشنی کو ریفلیکٹ کر دیتا ہے
چین بالکل اسی قانون کا استعمال کرنے والا ہے اپنے آرٹیفیشل مون پرجیکٹ میں ۔دراصل یہ ایک ایسا سیٹلائٹ چھوڑے گا جس کی سطح ہایلی ریفلیکٹو ہوگی جیسا کہ ایک شیشہ ۔اس سیٹلائیٹ کو جیوسٹیشنری آربٹ زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر اوپر کے آربٹ میں کچھ اس طرح سے سیٹ کیا جائے گا اس کی روشنی صرف اسی شہر پر ہی پڑے جس کے لیے اس کو سیٹ کیا گیا ہے جیو سٹیشنری آربٹ ہونے کی وجہ سے اس کی پوزیشن زمین سے ریلیٹو کبھی تبدیل نہیں ہوگی دن میں تو سورج کی روشنی کا مقابلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے یہ نظر نہیں آئے گا لیکن رات کو اس کی روشنی جس شہر پر پڑے گی یہ اس شہر سے آسمان میں چمکتا ہوا نظر آئے گا امید کی جارہی ہے کہ اس کی روشنی 10 سے 80 کلومیٹر کے ایریا کو روشن کرے گی چین کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تین سیٹلائٹ چھوڑے گا جو کہ الٹرنیٹولی کام کریں گے
اب آپ کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہو گا کہ اس کا فائدہ کیا ہے ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ رات میں یہ بھی ایک قدرتی روشنی کا ذریعہ ہوگا جس کے لیے نہ بجلی خرچ کرنا پڑے گی اور نہ ہی کوئی بلب ۔چاہے بجلی رہے نہ رہے لیکن رات میں اس مصنوعی چاند کی وجہ سے اجالا بنا رہے گا یہ سونامی اور زلزلے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ایسے وقت میں جب سب کچھ برباد ہو جاتا ہے تو یہ کام آ سکتا ہے