How to install Windows

 وینڈوز انسٹال کرنے کا طریقہ !

| How to install Windows | 


ویسے کمپیوٹر کو لے کر آج کل لوگوں کا نالج کافی زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن موبائل کی وجہ سے آج بھی کچھ لوگ جب کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں تو ان کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان میں سے ایک پریشانی وینڈوز کا انسٹال کرنا نہ آنا ہے ۔

تو آج میں آپ کو بتاؤں گا وینڈوز انسٹال کیسے کرتے ہیں تاکہ جو لوگ ابھی تک نہیں جانتے وہ بھی سیکھ سکیں ۔

تو ورنڈور انسٹال آپ دو طرح سے کر سکتے ہیں 

1- CD 

2 - pen drive (USB ) 

لیکن پن ڈراؤ کو بوٹ ایبل بنا کر آپ ایسا کر سکتے ہیں ۔

لیکن پن ڈراؤ کو بوٹ ایبل کیسے بناتے ہیں ؟

اگر آپ کو اپنی پن ڈراؤ کو بوٹ بنانا ہے تو سب سے پہلے اپنی پن ڈراؤ کو کمپیوٹر میں لگائیں اس کے بعد  آپ کو اپنے کمپیوٹر میں کمانڈ موڈ کو اوپن کرنا ہے تو اس کے لئے آپ Window+R کا بٹن دبا کہ cmd ٹائپ کریں اور انٹر پریس کریں یا پھر آپ سرخ بار میں CMD سرچ کریں تو وہاں آپ کو کمانڈ پروجکٹ کا آپشن ملے گا ۔

جب آپ اس پر کلک کریں گے تو یہ کھل جائے گا ۔تو وہاں آپ کو ٹائپ کرنا ہے Disc part  اور ان کے درمیان میں سپیس نہیں دینی ! 

یہ لکھ کر انٹر کا بٹن دبائیں اور جیسے ہی آپ انٹر پریس کریں گئے تو یہ آپ سے ایڈمنسٹریٹر پاور کے لئے پوچھے گا تو آپ نے yes پر کلک کرنا ہے تو جیسے ہی آپ " ہاں " کے آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے پہلے کی طرح ایک اور ونڈو کھل جائے گی جس میں dispart لکھا ہوا ہو گا ۔ اب آپ کو یہاں ٹائپ کرنا ہے list disk اور آن کے درمیان سپیس دے سکتے ہیں اس کے بعد انٹر پریش کریں !

جیسے ہی آپ انٹر پریس کریں گے تو آپ کو دو disk کے آپشنز نظر آئیں گے 

ان سے سے ایک آپ کی ہارڈ ڈسک ہو گی جس کا سائز قدرے زیادہ اور اوپر نظر آئے گی جبکہ دوسری آپ کی پن ڈراؤ ہو گی ۔

اب آپ کو نیچے Disk part کے سامنے select dist 2 لکھنا ہے اور انٹر دبانا ہے ۔

اس کے بعد ایک میسج نظر آئے گا کہ آپ کی ڈیسک منتحب کی جا چکی ہے 


اس کے بعد آپ کو کیونکہ ڈسک  کو فارمیٹ کرنا ہے تو اس کے بعد آپ نیچے نظر آنے والے میسج diskpart کے سامنے لکھیں گے clean اور انٹر کا بٹن دبا دیں ۔ جس کے بعد آپ کو پن ڈراؤ کے صفائی ہو جانے کا میسج دیکھائی دے گا ۔

اس کے بعد ہم کو پن ڈراؤ کا پارٹیشن بنانا ہوتا ہے تو اس کے لئے آپ کو diskpart کے سامنے لکھنا ہے creat partition primary ۔

اس کے بعد انٹر کا بٹن دبائیں ! 


اس کے بعد آپ کو پارٹیشن کا انتخاب کرنا ہے جس کے لئے آپ لکھیں گے select partition 1 اور Enter کا بٹن دبائیں ۔

جیسے ہی آپ انٹر دبائیں گئے تو آپ کو میسج ملے گا تو آپ کو ایک میسج دیکھائے دے گا کہ پارٹیشن منتخب کی جا چکی ہے ۔

اس کے بعد آپ کو ایسے ایکٹیوٹ کرنا ہے تو اس کے لئے آپ کو لکھنا ہے active اور انٹر کا بٹن دبا دیں تو یہ ایکٹیو ہو جائے گا ۔


اب اس پن ڈراؤ کو آپ کو فارمیٹ کرنا ہے بوٹ ایبل بنانے کے لئے تو آپ لکھیں گے 

Format fs=ntfs quick 

اس کے بعد Enter کا بٹن دبائیں 

تو جیسے ہی آپ انٹر کا بٹن دبائیں گے تو آپ کا پن ڈراؤ بوت ایبل ہونا شروع ہو جائے گا جس کے لئے آپ کو تھوڑا انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔


یہاں تک پین ڈراؤ بوت ایبل ہو چکی ۔

_____________

اس کے بعد آپ کو اپنی پن ڈراؤ کے اندر آپ کو ونڈو کو کاپی کرنا ہے تو اس کے لئے آپ پہلے اپنی پن ڈراؤ میں جائیں گے اور اس کو کھولیں ۔

اس کے بعد آپ نے جو بھی وینڈو کا سیٹ اپ اپنے کمپیوٹر میں کاپی کر رکھا ہے اس کو Copy کر کے USB میں past کر دیں ۔

کاپی ہونے کے لئے تھوڑا وقت لگ سکتا ہے جو کہ آپ کی USB سپیڈ پر منحصر ہے ۔

جیسے ہی ڈیٹا کاپی ہو جائے تو آپ کو My Computer میں جا کر سیفلی USB کو ریمو کر دینا ہے ۔

__________________________________________


اب آپ کو یو ایس بی کو واپس کمپیوٹر میں لگانا ہے تو آپ کو یو ایس بھی نظر آنے لگے گی ۔

کمپیوٹر کو restart کریں اور F2 دباتے رہیں 

اب آپ کو اس پر کلک کرنا ہے  Boot کے آپشن پر کلک کرنا ہے ۔


اس کے بعد آپ کو چار آپشنز نظر آئیں گے جس میں سے آپ اگر CD سے ونڈو انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو CD  والا آپشن منتخب کریں اور اگر USB سے کر رہے ہیں تو Removable Dec ices  پر کلک کر کے اس کو سلیکٹ کرنا ہے اور Exit پر کلک کر کے بائس سیٹ اپ سے باہر نکل آنا ہے ۔


اس کے بعد آپ کا کمپیوٹر " ری سٹارٹ " ہو جائے گا 

جس کے بعد یہ آپ سے کہے گا کہ 

Press any key to reboot CD or DVD 

تو آپ کو اپنے Keyboard پر کوئی سا بھی بٹن دبانا ہے ۔

 

جیسے ہی آپ کوئی سا بھی بٹن دبائیں گے تو آپ کے سامنے Windows سیٹ اپ آ جائے گا ۔

اس کے بعد یہاں وہ آپ سے زبان کے انتخاب کے بارے میں پوچھے گا تو آپ کو English سلیکٹ کرنی ہے ۔

اس کے بعد NExt پر کلک کریں ۔

اس کے بعد آپ ہے سامنے Install Now کا  آپشن آئے گا تو آپ کو اس پر کلک کرنا ہے ۔

اس کے بعد آپ کو upgrade اور Costume کا آپشن دیکھایا جائے گا جس میں سے آپ کو کسی ایک کو منتخب کرنا ہے ۔


اس کے بعد آپ ہے سامنے partitions آ جائیں گی اور اگر آپ نے پہلے سے بنا رکھی ہیں تو بہت سی نظر آئیں گی اور اگر نئی ہارڈڈسک ہے تو پھر ایک ہی پارٹیشن نظر آئے گیں ۔

اس کے بعد آپ کو ان میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کرنا ہے تاکہ وہ فارمیٹ ہو جائے لیکن آپ کو اس ہارڈ ڈسک کو منتخب نہیں کرنا جس کے ساتھ system reserve لکھا ہو ۔

فارمیٹ کرنے کے بعد آپ کو next پر کلک کرنا ہے ۔


اس کے بعد آپ کی ونڈو انسٹال ہونا شروع ہو جائے گی کو کچھ وقت لے سکتی ہے اور سسٹم بار بار ری سٹارٹ بھی ہو سکتا ہے تو آپ کو پریشان نہیں ہونا اور کمپیوٹر کو اپنا کام کرنے دینے ہے ۔


اس کے بعد settings کا آپشن آئے گا تاکہ آپ کمپیوٹر میں سیٹنگ کر سکیں ۔ 

تو یہاں آپ کو use express settings پر کلک کرنا ہے ۔

اس کے بعد آپ سے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ مانگے گا تو  اگر آپ کے پاس مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ ہے تو آپ لاگ ان کریں اور اگر نہیں تو creat a new account پر کلک کریں  اور وہاں اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور اگر اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے تو پھر آپ کو سب سے نیچے 

Sign in without Microsoft account 

نظر آے آئے گا جس پر آپ کو کلک کرنا ہے ۔

اس کے بعد نئی ونڈو میں آپ کو 

Setup up as a new PC instead ! 

اور کلک NeXt ! 


job done ! 

____________

0/Post a Comment/Comments

Previous Post Next Post