Alcelaphus buselaphus -جانوروں کی دنیا

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 



Hartebeest:
Hearty Best is a large African antelope with a reddish-brown fur. The horns are double-curved and ringed and the face is oblong. Both males and females are horny.
۔
Scientific name:
Alcelaphus buselaphus 

Geographical Boundaries:
Hearty Best is found in these African countries ...
Angola 🇦🇴
Benin 🇧🇯
Botswana 🇧🇼
Burkina Faso🇧🇫
Cameron🇨🇲
Central Democratic Republic of Africa. 🇨🇫
Chad 🇷🇴
Congo 🇨🇩
Ivory Coast 🇮🇪
Ethiopia 🇪🇹
Ghana 🇬🇭
Guinea 🇬🇳
Guinea-Bissau🇬🇼
Kenya 🇰🇪
Financial 🇲🇱
Niger 🇳🇪
Nigeria🇳🇬
Senegal🇸🇳
South Africa🇿🇦
South Sudan🇸🇸
Tanzania🇹🇿
Togo🇹🇬
Uganda🇺🇬
Zimbabwe🇿🇼

Accommodation:

Savannah forests, mountain forests, desert regions, bushes.

۔

Physical measurements:

Height = 3 to 4.9 feet

Length = 8 feet

Weight = up to 220 kg.

۔

Age:

Up to 15 years in independence.

Zoo, supervised for 20 years.

۔

Food:

Its diet includes grasses, herbs, roots and ground fruits such as melons.

۔

Living:

The hearty best is a social animal that lives in herds and grazes. The number of herds can reach 300. These antelopes go out to graze in the morning and afternoon and like to rest in the shade during the day in view of the heat and sun.

In the natural environment, they are threatened by lions, leopards, leopards, runaways, crocodiles and wild dogs. This is a very active animal. As soon as the danger is felt, one animal of the herd runs away and the whole herd runs away when it sees it. Its long, slender legs help it run at speeds of up to 70 kilometers per hour in times of danger. However, if surrounded, it faces the enemy with its powerful horns.

۔

Breeding:

The hearty beast is a polygamous animal.

They do not have a specific breeding season, but they can breed at any time of the year based on the abundance of food.

The gestation period is 8 to 9 months.

The female hearty best gives birth to 1 calf per season. After birth, the calf is raised in the shadow of the mother for two and a half to four years.

Both males and females become adults and breeding at the age of one to two years.

۔

Survival status:

This beautiful antelope has long been widely hunted for its meat, fur and trophy hunting.

Until a few centuries ago, this antelope roamed in herds of hundreds across the continent of Africa, but now it is confined to a few countries that have been mentioned in "geographical boundaries."

Deforestation is also causing a decline in its population due to the destruction of natural habitats and lack of food resources.

جانوروں کی دنیا۔
 
ہارٹی بیسٹ Hartebeest :
ہارٹی بیسٹ بڑی جسامت کا ایک افریقی اینٹیلوپ ہے جس کی فر سرخی مائل بھوری ۔ سینگ دوہرے مڑے ہوئے اور چھلے دار اور چہرہ لمبوتری ساخت کا ہوتا ہے۔ نر و مادہ دونوں ہی سینگدار ہوتے ہیں۔
۔
سائنسی نام:
Alcelaphus buselaphus
۔
جغرافیائی حدود:
ہارٹی بیسٹ افریقہ کے ان ممالک میں ملتا ہے۔۔۔
انگولا۔ 🇦🇴
بینن۔ 🇧🇯
بوٹسوانا۔ 🇧🇼
برکینا فاسو۔🇧🇫
کیمرون۔🇨🇲
وسطی جمہوری افریقہ ۔ 🇨🇫
چاڈ۔ 🇷🇴
کانگو۔ 🇨🇩
آئیوری کوسٹ ۔ 🇮🇪
ایتھوپیا۔ 🇪🇹
گھانا۔ 🇬🇭
گنی۔ 🇬🇳
گنی بساو۔🇬🇼
کینیاء۔ 🇰🇪
مالی۔ 🇲🇱
نائجر۔ 🇳🇪
نائجیریا۔🇳🇬
سینیگال۔🇸🇳
جنوبی افریقہ ۔🇿🇦
جنوبی سوڈان۔🇸🇸
تنزانیہ۔🇹🇿
ٹوگو۔🇹🇬
یوگینڈا۔🇺🇬
زمبابوے۔🇿🇼
۔۔۔۔۔
مسکن:
سوانا جنگلات، پہاڑی جنگلات، ریگستانی خطے، جھاڑ۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
قد = 3 سے 4.9 فٹ
لمبائی = 8 فٹ
وزن = 220 کلوگرام تک۔
۔
عمر:
آزادی میں 15 سال تک۔
چڑیا گھر، نگرانی میں 20 سال تک۔
۔
خوراک:
اس کی خوراک میں گھاس ، بوٹیاں، جڑیں اور خربوزہ جیسے زمینی پھل شامل ہیں۔
۔
رہن سہن:
ہارٹی بیسٹ ایک معاشرتی جانور ہے جو ریوڑ کی صورت میں رہتے ہیں چرتے ہیں ریوڑ کی تعداد 300 تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ یہ اینٹیلوپ صبح اور سہ پہر کے بعد چرنے کو نکلتے ہیں دن کے وقت گرمی اور دھوپ کے پیش نظر سائے میں آرام کرنا پسند کرتے ہیں۔
قدرتی ماحول میں انہیں شیر، چیتا، تیندوے، لگڑ بھگے، مگرمچھ اور جنگلی کتوں کی طرف سے خطرہ رہتا ہے ۔ یہ انتہائی مستعد جانور ہے خطرہ محسوس ہوتے ہی ریوڑ کا ایک جانور بھاگ پڑتا ہے اور اس کی دیکھا دیکھی پورا ریوڑ بھاگ جاتا ہے ۔ اس کی لمبی اور پتلی ٹانگیں خطرے کے وقت اسے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنے میں مدد دیتی ہیں۔ تاہم اگر یہ گھیر لیا جائے تو اپنے طاقتور سینگوں کی مدد سے دشمن کا سامنا کرتا ہے۔
۔
بریڈنگ:
ہارٹی بیسٹ ایک کثیر زوجیہ جانور ہے۔
ان کے ہاں بریڈنگ سیزن مخصوص نہیں بلکہ یہ خوراک کی فراوانی کی بنیاد پر سال میں کسی بھی وقت بریڈ کرسکتے ہیں۔
حمل کا دورانیہ 8 سے 9 ماہ ہوتا ہے۔
فی سیزن مادہ ہارٹی بیسٹ 1 بچھڑے کو جنم دیتی ہے۔ پیدائش کے بعد اڑھائی سے 4 سال تک بچھڑا ماں کے زیر سایہ پرورش پاتا ہے۔
نر اور مادہ دونوں سے ایک سے دو سال کی عمر میں بالغ اور بریڈنگ کے لائق ہوجاتے ہیں۔
۔
بقائی کیفیت:
اس خوبصورت اینٹیلوپ کو عرصہ دراز سے گوشت، کھال اور ٹرافی ہنٹنگ کی خاطر انتہائی بڑے پیمانے پر شکار کیا جاتا رہا ہے۔
چند صدیوں قبل تک یہ اینٹیلوپ پورے براعظم افریقہ میں سینکڑوں کے ریوڑ میں گھوما کرتا تھا تاہم اب یہ چند ممالک میں ہی رہ گیا ہے جن کا تذکرہ "جغرافیائی حدود " میں ہو چکا ۔
جنگلات کی کٹائی قدرتی مساکن کی تباہی اور خوراک کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے بھی اس کی آبادی میں کمی دیکھنے کو آرہی ہے۔

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post