بیئر فیسڈ چلاجا Bare faced go away bird

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 



پرندوں کی دنیا۔
 
بیئر فیسڈ چلاجا Bare-faced go-away-bird:

اس پرندے کی شکل و صورت جتنی عجیب ہے اس کا نام اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب ہے۔
مجھے اس بارے میں علم نہیں کہ اس کا نام چلاجا Go-away کیوں رکھا گیا ہے۔۔۔۔ تاہم پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ پرندہ کسی چھوٹے ڈائنوسار سے ملتا جلتا معلوم ہوتا ہے۔
اس کا بالائی جسم اور سر پے موجود کلغی سرمئی، گردن اور زیریں جسم سفید جبکہ سر سیاہ رنگت پے مشتمل ہے۔ اس کے سینے پے ایک زرد نشان اور پیٹ گلابی مائل ہوتا ہے۔
۔
سائنسی نام:
Crinifer personatus۔
۔
جغرافیائی حدود:
یہ پرندہ صرف افریقہ میں ملتا ہے۔ ان یہ ممالک کا باشندہ ہے۔۔۔۔
ایتھوپیا۔
برونڈی۔
کینیاء۔
ملاوی۔
روانڈا۔
تنزانیہ۔
یوگینڈا۔
زیمبیاء۔
۔
مسکن :
جنگلات اور جھاڑ۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
سائز = 48 سم
وزن = 210 سے 300 گرام تک۔
۔
خوراک:
اس کی خوراک میں جنگلی پھل ، پتے ، دیمک اور گھونگے شامل ہیں۔
۔
عمر:
20 سال اوسط۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
یہ اپنا گھونسلہ اکاسیا یا دوسرے لمبے درختوں میں بناتا ہے۔ نر اور مادہ میں فرق یہ ہے کہ مادہ کی چونچ سبز ہوتی ہے۔ یہ پرندہ اپنا زیادہ وقت درختوں اور زمین پر گھوم پھر کے خوراک کی تلاش میں گزارتا ہے۔ اس کی پسندیدہ خوراک انجیر کا پھل اور بیریز ہیں۔ اس کی آواز اونچی اور کرخت ہوتی ہے اور یہ اکثر و بیشتر بولتا رہتا ہے۔ یہ تنہا بھی رہتا ہے اور چھوٹے گروپس کی صورت میں بھی۔ اسے اکثر زمین پر مٹی میں لوٹ پوٹ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے.
چلاجا پرندے کا کوئی مخصوص بریڈنگ سیزن نہیں بلکہ یہ سال میں کسی بھی وقت بریڈ کرسکتے۔ فی سیزن مادہ چلاجا 2 سے 3 انڈے دیتی ہے جنہیں 28 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ۔ پیدائش کے بعد 25 دن تک چوزے ماں باپ کے زیر سایہ پرورش پاتے ہیں ۔
۔
بقائی کیفیت:
اس کی نسل کو فی الوقت کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں ۔

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post