جاپانی سیرو Japanese Serow

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

جانوروں کی دنیا۔
 




جاپانی سیرو Japanese Serow:
پہلی نظر میں یہ یقین کر پانا مشکل ہے کہ یہ ایک Antelope ہے۔ گھنے سرمئی یا بھورے بالوں اور چھوٹے ، نوکدار سینگ رکھنے والا یہ اینٹیلوپ جسم پر سیاہ دھبوں کا حامل ہوتا ہے۔ نر و مادہ دونوں ہی سینگ دار ہوتے ہیں۔
۔
سائنسی نام:
Capricornis crispus
۔
جغرافیائی حدود :
جاپان 🇯🇵
۔
مسکن :
ٹنڈرا جنگلات، گھاس کے میدان، سرد خطے۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
قد = 2.7 فٹ
وزن = 45 کلوگرام
۔
عمر :
آزادی میں 20 سال۔
چڑیا گھر، نگرانی میں 25 سال تک۔
۔
خوراک :
پودے، پتے، بوٹیاں ۔
۔
رہن سہن:
سیرو جاپان کے 3 جزائر ہونشو، کیوشو اور شکاکو پر پایا جاتا ہے۔یہ تنہا بھی رہا کرتے ہیں اور جوڑے یا فیملی کی صورت میں بھی ۔
یہ دن کے وقت چرنے کو نکلتے ہیں اور رات کو غاروں ، چٹانوں میں آرام کرتے ہیں۔
قدرتی ماحول میں ان کا واحد شکاری جاپانی ریچھ ہے۔( بھیڑیا جاپان سے معدوم ہو چکا ہے).
یہ ایک پھرتیلا اور تیزرفتار جانور ہے جو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔
اس کی دیکھنے اور سننے کی حس بیحد تیز ہیں۔
جاپان میں ایک ضعف الاعتقاد مشہور ہے کہ "جو سٹوڈنٹ سیرو کے کھر کا نشان اپنے پاس رکھے گا وہ امتحانات میں کامیاب ہوجائے گا".
۔
بریڈنگ :
جاپانی سیرو ایک "یک زوجیہ" جانور ہے۔
ان کے ہاں بریڈنگ سیزن ستمبر تا جنوری ہوتا ہے۔
حملہ کا دورانیہ 220 دن ہے۔ فی سیزن مادہ سیرو 1 میمنے کو جنم دیتی ہے۔
پیدائش کے بعد 1 سے 2 سال تک میمنا ماں کے زیر سایہ پرورش پاتا ہے۔
اڑھائی سے 3 سال کی عمر میں جاپانی سیرو بالغ اور بریڈنگ کے لائق ہوجاتا ہے۔
بقائی کیفیت:
1950 کی دہائی تک جاپانی سیرو کا اس قدر بےدردی کے ساتھ شکار کیا گیا کہ جاپانی بھیڑیے کی طرح جاپانی سیرو بھی معدوم ہونے کے نزدیک پہنچ چکا تھا پھر 1955 میں جاپان سرکار نے اس کے شکار پر پرتی بندھ لگادیا۔ جس کے بعد سے اس کی آبادی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
فی الوقت جاپانی سیرو کی آبادی کا تخمینہ 1 لاکھ کے قریب ہے۔
اور اس کی نسل خطرے سے باہر ہے۔
 

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post