کیل بلڈ ٹوکان Keel-billed Toucan

        اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

 
پرندوں کی دنیا۔




کیل بلڈ ٹوکان Keel-billed Toucan:
سیاہ جسم پر میرون نشانات، زرد سینہ ، آنکھوں کے گرد سبز حلقے اور نیلے ، میرون، نارنجی نشانات پر مشتمل ہری چونچ رکھنے والا یہ پرندہ بلاشبہ دنیا کا سب سے زیادہ رنگ برنگا پرندہ ہے۔ اس کے دلکش شوخ رنگ اسے نہایت دلفریب لُک دیتے ہیں۔۔۔۔اس کے پیر نیلے اور دم پر سفید و سرخ نشانات ہوتے ہیں۔
کیل بلڈ ٹوکان بلیز 🇧🇿 کا قومی پرندہ ہے۔
۔
سائنسی نام:
Ramphastos sulfuratus
۔
جغرافیائی حدود:
اس خوبصورت پرندے کا تعلق وسطی و جنوبی امریکہ سے ہے۔۔۔۔یہ ان ممالک میں ملتا ہے:
بلیز
کولمبیا
کوسٹا ریکا
گواٹےمالا
ہنڈوراس۔
میکسیکو
نکاراگوا
پانامہ
وینزویلا
۔
مسکن:
حاری جنگلات ، خشک حاری جنگلات، چمرنگ جنگلات ۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
لمبائی = 55 سم
وزن = 500 گرام تک
ونگ سپین = 152 سم
۔
خوراک :
پھل ، کیڑے مکوڑے ، بیج، پرندے ، انڈے، سانپ ، مینڈک وغیرہ
۔
عمر:
15 سے 20 سال تک۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
کیل بلڈ ٹوکان ایک سماجی پرندہ ہے جو 6 سے 12 کے گروپ میں رہتے ہیں۔ یہ 64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔
ٹوکان میں آپس میں چونچ لڑا کے مقابلہ کرنے کی عادت ہے۔ یہ ٹوکان درختوں کی کھوہوں میں رہائش رکھتے ہیں۔
قدرتی ماحول میں انہیں عقاب، سانپوں ، نیولوں اور گوشت خور بندروں سے خطرہ ہوتا ہے جو انہیں مار کے کھاتے ہیں۔
بنیادی طور پر یہ ایک "یک زوجیہ" پرندہ ہے لیکن اس میں انسان کی طرح ایک شادی ختم کرنے کے بعد دوسری شادی کرنے کا رحجان موجود ہے۔ یعنی ایک ساتھی سے تعلق منقطع کرنے کے بعد دوسرے سے تعلق قائم کرنا۔
ان کا بریڈنگ سیزن مارچ تا جون ہوتا ہے۔ یہ سال میں 2 سے 3 دفعہ بھی بریڈ کرسکتے ہیں۔
فی سیزن مادہ ٹوکان 1 سے 4 انڈے دیتی ہیں جنہیں 20 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں۔ پیدائش کے تقریباً 2 ماہ تک چوزے ، والدین کے زیر سایہ پرورش پاتے ہیں۔
۔
بقائی کیفیت:
کیل بلڈ ٹوکان کو اس کی بےمثال خوبصورتی کی وجہ سے ٹرافی ہنٹنگ کے طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی پرندوں کے سمگلرز انہیں فروخت کردینے کے لیے پکڑ لیتے ہیں جس وجہ سے ان کی آبادی میں کمی دیکھنے کو آرہی ہے۔
جنگلات کی کٹائی اور خوراک کے زرائع کی کمی سے بھی اس کی نسل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post