راہب پکشی Noisy friarbird nest facts

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


پرندوں کی دنیا۔
 
راہب پکشی Noisy friarbird:
پہلی نظر میں اس پرندے کو دیکھنے پر یوں لگتا ہے گویا کسی چڑیا کے جسم پر گدھ کا سر لگادیا گیا ہو۔۔۔اس کا بالائی جسم سرمئی، زیریں جسم سفید ، سر سیاہ اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں۔
اس کی آواز کافی بلند اور بھاری ہوتی ہے اسی لیے اسے Noisy کہا گیا ہے۔
۔
سائنسی نام:
Philemon corniculatus
۔
جغرافیائی حدود:
آسٹریلیاء 🇦🇺
نیوگنی 🇵🇬
۔
مسکن:
خشک جنگلات، ساحلی جھاڑ، گھاس کے میدان اور دریاوں کے نزدیک ایریاز۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
سائز = 36 سم۔
وزن= 130 گرام۔
۔
خوراک :
راہب پکشی کی خوراک جنگلی پھلوں، پھولوں کے نیکٹر، کیڑے مکوڑوں اور دوسرے پرندوں کے انڈوں پر مشتمل ہے۔
۔
عمر:
کنفرم نہیں۔۔۔10 سال تک متوقع۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
یہ راہب پرندے گروپوں کی صورت میں رہتے ہیں اور اکثر مل کر ہی اتنا شور کرتے ہیں کہ ان کی آواز دور سے سنائی دیتی ہے۔ یہ اپنا زیادہ وقت درختوں پر ہی گزارتے ہیں زمین پر صرف خوراک کی تلاش میں اترتے ہیں۔
یہ پرندے اکثر پھلوں کے باغات میں پھل کھانے اتر جاتے ہیں اور انسان سے ان کی مدبھیڑ ہوجاتی ہے۔ یہ ایک غصیلہ پرندہ پے جو انسان کی طرف سے چھیڑے جانے پے جھپٹ جاتا ہے۔
یہ اپنا پیالہ نما گول ، گہرا گھونسلہ تنکوں اور خشک گھاس کی مدد سے درختوں کی شاخوں کے بیچ تعمیر کرتے ہیں۔
ان کے ہاں بریڈنگ سیزن جولائی تا جنوری ہوتا ہے۔ اور ہر سیزن میں یہ 2 مرتبہ بریڈ کرتے ہیں .
فی بریڈنگ مادہ راہب پکشی 2 سے 4 انڈے دیتی ہے جنہیں 17 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں ۔
۔
بقائی کیفیت :
اس کی نسل کو فی الوقت کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں ۔

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post