پرونگ ہارن Pronghorn

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


The animal world.

Pronghorn:

Featuring reddish brown and white fur with double-pointed black horns, it is considered to be the fastest animal in the world after the cheetah.

It is also called the "Prong Book" and the "American Antelope".






Scientific name:

Antilocapra Americana

Geographical boundaries:

United States

Canada

Mexico

 

Accommodation:

Forests, meadows, deserts, bushes.

He is a resident of cold regions.

 

Physical measurements:

Height = 3.4 feet

Length = 4.9 feet

Weight = up to 65 kg.

Age:

Up to 10 years in independence.

Zoo, 15 years under supervision.

Food :

Grass, leaves, plants, herbs. 

Living:

The prong horn is a social animal that lives in groups or herds. In winter, its herds reach hundreds of animals.

It grazes both day and night and sleeps intermittently. In winter, when its habitat is covered with snow, it migrates to less cold areas.

In the natural environment, they face dangerous predators such as wolves, cougars, bears and eagles, but their biggest predator is the cat that preys on their lambs.

The prong horn uses its tremendous speed to evade the enemy. It can run at a speed of 96 kilometers per hour and can maintain this speed for long distances.

Breeding:

The pronghorn is a "polygamous" animal.

They have a breeding season in September-October. The gestation period is 250 days. The female prong horn gives birth to 2 lambs per season. Lambs are reared under the care of their mothers for one to one and a half years after birth. 

Survival status:

Her breed is not currently in serious danger. Their population is estimated at about 1 million.

In the past, it was also heavily hunted for meat, fur and trophy hunting, and by 1920 it had a population of only 13,000. However, since hunting has been banned in the United States and Canada, its population has recovered rapidly. 


جانوروں کی دنیا۔
پرونگ ہارن Pronghorn:
سرخی مائل بھوری اور سفید فر کے ساتھ دوہری نوک والے سیاہ سینگوں پر مشتمل یہ امریکی ایٹیلوپ چیتا کے بعد دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور مانا جاتا ہے۔
اسے "پرونگ بک" اور "امریکن اینٹیلوپ" بھی کہا جاتا ہے۔
۔
سائنسی نام:
Antilocapra americana
۔
جغرافیائی حدود:
امریکہ 🇺🇸
کینیڈا 🇨🇦
میکسیکو 🇲🇽
۔
مسکن :
جنگلات ، گھاس کے میدان ، ریگستانی خطے، جھاڑ۔
یہ سرد علاقوں کا باشندہ ہے۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
قد = 3.4 فٹ
لمبائی= 4.9 فٹ
وزن = 65 کلوگرام تک۔
۔
عمر:
آزادی میں 10 سال تک۔
چڑیا گھر، نگرانی میں 15 سال ۔
۔
خوراک :
گھاس، پتے، پودے، بوٹیاں۔
رہن سہن:
پرونگ ہارن ایک معاشرتی جانور ہے جو گروہ یا ریوڑ کی صورت میں رہتا ہے موسم سرما میں اس کے ریوڑ سینکڑوں جانوروں تک پہنچ جاتے ہیں۔
یہ دن اور رات دونوں وقت چرنے نکلتا ہے اور درمیان میں وقفوں سے سوتا ہے۔موسم سرما میں جب اس کا رہائشی علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہے تو یہ نقل مکانی کرکے کم سرد علاقوں کی طرف ہجرت کر جاتا ہے۔
قدرتی ماحول میں انہیں بھیڑیے، کوگر، ریچھ اور عقاب جیسے خطرناک شکاریوں کا سامنا رہتا ہے تاہم ان کا سب سے بڑا شکاری کایوٹی ہے جو ان کے میمنوں کو شکار بنا لیتا ہے۔
پرونگ ہارن دشمن سے بچنے کے لیے اپنی زبردست رفتار کا استعمال کرتا ہے۔۔۔ یہ 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے اور لمبے فاصلوں تک اس رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
۔
بریڈنگ:
پرونگ ہارن ایک "کثیر زوجیہ " جانور ہے۔
ان کے ہاں بریڈنگ سیزن ستمبر-اکتوبر میں ہوتا ہے ۔ حمل کا دورانیہ 250 دن ہے۔ فی سیزن مادہ پرونگ ہارن 2 میمنوں کو جنم دیتی ہے۔ پیدائش کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال تک میمنے ماں کے زیر سایہ پرورش پاتے ہیں ۔
۔
بقائی کیفیت :
اس کی نسل کو فی الوقت کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں ۔ ان کی آبادی کا تخمینہ تقریبا 10 لاکھ ہے۔
۔
ماضی میں گوشت ، کھال اور ٹرافی ہنٹنگ کی خاطر اس کا بھی بڑے پیمانے پر شکار کیا گیا تھا اور 1920 تک اس کی آبادی صرف 13 ہزار باقی رہ گئی تھی۔ تاہم جب سے امریکہ و کینیڈا میں اس کے شکار پر پابندی لگی ہے اس کی آبادی بہت تیزی سے بحال ہوئی ہے۔

Post a Comment

Please don't enter any spam link in the comment box. Thanks.

Previous Post Next Post